محمد رضوان

پاکستان میں کسی بھی دکان پر کچھ خریدے جاتا ہوں تو دکاندار پیسے نہیں لیتے، محمد رضوان

کراچی(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ان سے پاکستان کے دکاندار چیزوں کے پیسے ہی نہیں لیتے۔محمد رضوان نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ماضی کے دنوں سے متعلق بتایا کہ پشاور میں کرکٹ کھیلنا تھوڑا مشکل ہوتا تھا، والدین بچوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ کرکٹ سے نام بن رہا ہے تو لوگ بچوں کو اکیڈمی بھیج رہے ہیں،

میں نے ٹیپ بال سے کرکٹ کا آغاز کیا، ٹیپ بال پاکستان میں بہت مقبول ہے، اس سے کھلاڑیوں کا گیم بہتر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے میریٹی ٹوئنٹی کیریئر میں تبدیلی آئی اور بھارت کے خلاف ورلڈکپ میچ جیتنے کے بعد پاکستان میں بہت پیار ملا۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی دکان پر کچھ بھی خریدنے جاتا ہوں تو دکاندار پیسے ہی نہیں لیتے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سے متعلق محمد رضوان نے کہا کہ میری بابراعظم کے ساتھ اچھی دوستی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں