ٹمال ملز

پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے، ٹمال ملز

لاہور (عکس آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر ٹمال ملز نے کہا ہے کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔

ایک انٹرویومیں ٹمال نے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کیلئے آنے پر خوش ہوں۔ پی ایس ایل کا معیار دنیا کی ٹاپ لیگز میں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے لیگ پاکستان واپس آئی ہے اس کا معیار اور بہتر ہوا ہے، پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں اب تک کافی دلچسپ میچز دیکھنے کو ملے ہیں۔

ٹمال ملز نے کہاکہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔ نسیم شاہ کے دونوں بھائی عبید اور حنین میں زبردست ٹیلنٹ ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے انگلش فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل جیتنے کے ساتھ نوجوان کرکٹرز کو بھی کچھ دے کر جانا چاہتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ ایک بار پھر انگلش ٹیم میں واپسی کیلئے پرامید ہوں۔ دسمبر میں سیریز کھیلی، امید ہے ورلڈ کپ کیلیے جگہ بنالوں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل اور دیگر لیگز میں بہترین پرفارمنس دے کر سلیکٹرز کو متوجہ کروں۔ٹمال ملز نے کہا کہ ہر لیگ کی ساکھ کو بچانے کیلیے پلیئرز دستیابی پر قانونی سازی کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں