فائزر ویکسین

پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آغاز

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آغاز ہو گیا ہے،ویکسین صرف دل، جگر، گردے سمیت دائمی امراض میں مبتلا افراد کو لگے گی۔محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ فائزر ویکسین لگوانے کیلئے میڈیکل ریکارڈ ہمراہ لائیں۔ فائزر ویکسین اسلام آباد میںصرف ایف نائن اسلام آباد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں دسیتاب ہے ۔حکومت کا کہنا ہے کہ فائزر کی دوسری کھیپ ملنے پر بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی اور فائزر ویکسین 15 شہروں کے مخصوص ویکسینیشن سینٹرز پر دستیاب ہو گی۔

ائزر ویکسین کے استعمال سے متعلق ویکسینیٹرز کی خصوصی تربیت مکمل کر لی گئی ہے، پاکستان کو کوویکس سے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 620 ڈوز ملی ہیں۔بیرون ملک جانے والوں کے لیے آسٹرازنیکا ویکسین دستیاب ہے اور آسٹرازنیکا ویکسین سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت یورپ میں تسلیم شدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں