وسیم خان

پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے جسے نکھارنے کی ضرورت ہے، وسیم خان

لاہور (عکس آن لائن)انٹرنیشنل باکسر وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے جسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔ جہانگیر بدر کے بیٹے ذوالفقار بدر کی رہائش گاہ پر میٹنگ کیبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر وسیم خان نے کہا کہ اگر حکومت کرکٹ کی طرح باکسنگ کی بھی سرپرستی کرے تو اس کھیل میں بھی پاکستان کا نام روشن ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں پاکستان کیلیے کئی عالمی ٹاٹئلز جیت چکے ہیں، حکومت باکسنگ کو اسپانسر کرے تو مزید کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔اس موقع پر ذوالفقار بد ر نے کہا کہ کراچی میں انٹر نیشنل باکسنگ چیمپئین شپ منعقد کرانے جارہے ہیں، مارچ میں ہونے والی اس چمپئن شپ کو حکومت سندھ اسپانسر کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں