مرکزی صدر

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

پاکپتن (نمائندہ عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی محمد حنیف خاں جو کے لندن سے سعودی عرب جدہ تشریف لائے۔

ان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا،جس میں پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم کے کنوینر رانا محمد رضوان ۰جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری عرفان سدرہ ۰سوشل میڈیا ہیڈ ذوہیب شہزاد کھوکھر ۰سینئر صحافی یحیٰ اشفاق ۰ملک عاصم اعوان ۰پاکستان مسلم لیگ ن دمام کے راہنماءشاکر رفیق اعوان ۰قاسم حنیف ۰ریحان علی اور دیگر بھی شامل تھے

اس موقع پر حنیف خاں صاحب نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان نہیں عالم اسلام کے لیڈر ہیں انشائاللٰہ وہ دن دور نہیں جب میاں محمد نواز شریف جلد پاکستان میں ہوں گئے صحت یاب ہوکر اور دوبارہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوں گئے اور وطن پاک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گئے۔اور آخر میں قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی والدہ محترمہ کے لیے دعائیں مغفرت بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں