فردوس عاشق اعوان

پاکستان ذمہ دار ریاست ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے عظیم قربانیاں دیں ہیں

اسلام آباد ( عکس آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے عظیم قربانیاں دیںہیں، فنانشل ایکشن ٹاکس فورس میں پاکستانی اقدامات کو سراہا اور آئرن برادر چین کا بھر پور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

ہفتے کے روز معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کو پذیرائی ملک کیلئے اچھی خبر اور دشمنوں کیلئے بری خبر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئرن برادر چین کاشکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ۔ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں ، معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دیں ۔

ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کیلئے پاکستان کے عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں