وزیرخارجہ

پاکستان خطے میں امن کےلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،وزیرخارجہ

دوحہ (عکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور امریکہ طالبان امن معاہدے کے بعد انٹرا افغان مذاکرات کی توقع کرتا ہے،پاکستان خطے میں امن کےلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

ہفتہ کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی نے امریکہ اور طالبان امن معاہدے کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کےلئے عامی برادری کا تعاون درکار ہو گا، آج کے امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے جبکہ افغانستان میں دائمی امن و استحکام کےلئے پاکستان کوشش جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں