پاکستان انفارمیشن کمیشن کامعلومات تک رسائی کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں سیمینارکا انعقاد

پاکستان انفارمیشن کمیشن کامعلومات تک رسائی کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں سیمینارکا انعقاد

لاہور (عکس آن لائن ×

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے لاہور پریس کلب کے تعاون سے معلومات تک رسائی کے حوالے سے ایک سیمینارکا اہتمام کیا گیا ۔ لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا،شاہد چوہدری ،قاسم رضا، گل نواز احمد، چیف انفارمیشن کمشنر محمد اعظم، ممبرزاہد عبداللہ، فواد ملک سمیت صحافیوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیف انفارمیشن کمشنر محمد اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کسے بھی محکمے کی معلومات لے سکتا ہے۔معلومات تک رسائی کا قانون گڈگورننس کے فروغ کےلئے معاون ثابت ہورہا ہے۔معلومات کے لیے تحریری درخواست دینے کے بعد 14 دن تک جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں شہری کو متعلقہ انفارمیشن کمیشن سے رابطہ کرنا ہوتا ہے۔ قومی اسمبلی نے مشرف دور میں منظور شدہ ’رائٹ ٹو انفارمیشن آرڈیننس 2002‘ کو تبدیل کرتے ہوئے ’دی رائٹ آف ایکسیس ٹو انفارمشن ایکٹ 2017‘ پاس کیا تھا جس کے تحت شہری تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں، اسی طرح خیبرپختونخوا میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 نافدالعمل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں معلومات تک رسائی کے تحت کوئی بھی شہری کسی بھی سرکاری محکمے سے تحریری طور پر معلومات مانگ سکتا ہے اور اس کے لیے شہری سرکاری محکمے کو ان معلومات کے حصول کے اغراض و مقاصد بتانے کے بھی پابند نہیں ہیں۔ کمیشن کو اب تک 146 شہریوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 42 درخواستوں پر کاروائی مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو مطلوبہ معلومات فراہم کی جاچکی ہیں۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اپنی ویب سائیٹ بھی لانچ کردی ھے اور ساتھ ہی عوام کو آگاھی کی مہم بھی شروع کردی گئی ھے۔ لاھور پریس کلب کے ساتھ حالیہ رابطہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ھے۔لاہورپریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد نے تقریب کے انعقاد پر پاکستان انفارمیشن کمیشن کے عہدیداران کا شکریہ اداکیااور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں