اعظم سواتی

پاکستان امریکہ کیساتھ باہمی بنیاد پر مضبوط تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے،اعظم سواتی

راولپنڈی(عکس آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی انحصار کی بنیاد پر مضبوط تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے۔ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے لئے سازگار ماحول مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ تاجروں سے وابستہ مسائل کو حل کرنے کے لئے قانون سازی اور اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کم ہے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے سالوں میں اس میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اعظم سواتی نے تقریب کے انعقاد کے لئے آر سی سی آئی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی اہم اسٹیک ہولڈر ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی)اور پاکستان امریکن بزنس فورم (پی بی اے ایف) کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تیسرے پاک امریکہ بزنس سمٹ کے موقع پر کیا جس میں ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان، مرتضیٰ جاوید عباسی، سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل خان، نائب صدر حمزہ سروش، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدور، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، ریجنل ٹریڈ کے خورشید برلاس اور تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی امریکی سفیر پال ڈبلیو جونز نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی بی اے ایف اور آر سی سی آئی کی جانب سے سمٹ کے انعقاد کو سراہا اور مزید کہا کہ ان کا دفتر اور سفارتخانہ کا عملہ، کمرشل قونصلر جوناتھن سیفریٹ اور تجارتی اور معاشی افسر ہر طرح کی مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اعدادوشمار کو دیکھا جائے تو امریکہ اور پاکستان کے تجارتی تعلقات مثبت رحجان کی عکاسی کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں اسی عرصے کے مقابلے میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور 2018 میں دو طرفہ تجارت کا حجم 6.6 بلین ڈالرتھا پاکستان کے لئے جی ایس پی کی سہولت حاصل کرنے کا ایک بہت بڑا موقع ہے اور اعداد و شمار کے مطابق جی ایس پی کے تحت 280 ملین ڈالر کی تجارت کی گئی ہے جو کم ہے پاکستان برآمد کنندگان جی ایس پی کی سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں کیونکہ ہندوستان، انڈونیشیا اور ترکی سمیت بڑے ممالک جی ایس پی کی ترجیحات کی سہولت سے باہر ہیں۔ کھانے پینے، انیمل سکن، جوتے اور سبزیاں، آٹو پارٹس اور ٹیبل کلاتھ سمیت کئی دوسرے سیکٹروں میں تاجروں کے لئے نئے مواقع موجود ہیں اس موقع پرصدر پاکستان امریکن بزنس فورم (پی بی اے ایف) ریاض حسین نے اپنے خطاب میں پاکستان اور امریکی تجارتی تعلقات کے حوالے سے فورم کے کلیدی مقصد پر روشنی ڈالی۔ سکریٹری پی بی اے ایف انور اعظم نے بھی سمٹ سے خطاب کیا اور شرکاء کو امریکہ میں بزنس اینڈ ٹیکس قوانین سے آگاہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں