پاکستانی

پاکستانی ٹی وی ڈرامہ باقاعدہ ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے ‘صوفیہ احمد

لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ باقاعدہ ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے ،کسی زمانے میں فلم انڈسٹری جب اپنے عروج پر تھی تو اس کے ساتھ بھی ہزاروں خاندانوں کے رزق کا سلسلہ جڑا ہوا تھا مگر بدقسمتی سے فلم انڈسٹری زوال کی طرف چلی گئی اور اس سے وابستہ ہزاروں خاندان بے روزگار ہو گئے اور اب ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری نے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر فراہم کئیہیں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کا ورثہ ہوتی ہے اور اسی کے ذریعے دنیا بھر میں ملک کی پہچان ہوتی ہے ،ہمیں اپنی ثقافت کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا چاہیے اور اس کے لئے شوبز سے وابستہ مختلف وفود کو بیرون ممالک بھیجنا چاہیے جہاں وہ پاکستان کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کریں تاکہ پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے آسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں