پاکستانی اسکواڈ

پاکستانی اسکواڈ کے آخری کرونا ٹیسٹ کے نتائج بھی آ گئے،46میں سے42کے ٹیسٹ منفی

آکلینڈ(عکس آن لائن) نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی اسکواڈ کے 46 ممبران کے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آ گئے۔نیوزی لینڈ ہیلتھ منسٹری کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کے تیسرے کرونا ٹیسٹ پیر کو کیے گئے تھے، جس کے نتائج آ گئے ہیں اور سارے ٹیسٹ منفی ہیں۔

وزارت صحت نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ 46 میں سے 42ممبران کے کرونا کے 3 ٹیسٹ منفی آ چکے ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کے ایس او پیز فالو کرنے میں بھی بہتری آئی ہے۔حکام کے مطابق پاکستانی ٹیم کو ابھی ٹریننگ کی اجازت نہیں، ٹیم کے 3 ممبران کے ٹیسٹ نتائج پر فی الوقت تحقیقات جاری ہیں، اسکواڈ کے ایک ممبر کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسکواڈ میں شامل کرکٹرز نے کمروں میں ہی ہلکی پھلکی ایکسرسائز شروع کر دی ۔

کپتان بابراعظم ، روحیل نذیر ، حسن طلعت ، افتخار احمد عمران بٹ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ٹریننگ کی۔کورونا مثبت آنے والے کھلاڑی دانش نذیر اور عابد علی نے بھی روم میں ایکسرسائز کی ۔نیوزی لینڈ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ابھی تک پاکستان اسکواڈ کو آوٹ ڈور ٹریننگ کی اجازت نہیں ملی۔ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ ان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن وہ کیریئر میں ہر چیلنج کی آزمائش کے لیے تیار ہیں، اور ہمیشہ خود پر فوکس اور یقین رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا میں ہمیشہ مثبت رہتا ہوں، اور صورت حال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن بہ طور کپتان میری ذمہ داریاں دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں اس لیے ان کو دیکھتے ہوئے پلان کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں