پانی کی کمی

پانی کی کمی اور غذائی قلت کے باعث کمزور دماغ کے بچوں کی پیدائش میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

تھر (عکس آن لائن)تھر میں پانی کی کمی اور غذائی قلت کے باعث کمزور دماغ کے بچوں کی پیدائش میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ۔ سندھ میں دوران حمل دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں پیدائشی نقص کے باعث معذور بچوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ،

ہائیڈروسیفالس نامی اس بیماری میں مبتلا بچوں کے پیدائشی طور پر سر بڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ دماغ میں پانی بھر جانا ہے اور اگر اس کا علاج نہ ہو تو بچے ذہنی اور جسمانی طورپر معزور بھی ہو جاتے ہیں اس حوالے سے لیاقت یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض راجہ کے مطابق لیاقت یونیورسٹی جامشورو کے تحت تھرپارکر میں پہلا طبی نیورو سرجری کیمپ بھی لگایا گیا ہے جس میں 140 بچوں کے آپریشن کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین دماغی امراض کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین الٹرا ساؤنڈ سرکاری اسپتالوں میں دیے جائیں تاکہ دوران حمل ہی اس بیماری کا پتہ چلاکر بچوں کو بیماری سے محفوط بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں