مریم اور نگزیب

پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی،پارلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے ،پارلیمنٹ کا قانون سازی کا آئینی اختیارکوئی نہیں چھین سکتا ،آئین ری،رائیٹ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں ۔

اپنے بیان میں وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ قانون سازی سے شفاف اور منصفانہ نظام دیاگیا ہے ۔ انہوںنے واضح کیاکہ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائیگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پارلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے ،پارلیمنٹ کا قانون سازی کا آئینی اختیارکوئی نہیں چھین سکتا ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عدلیہ کااختیار آئین وقانون کی تشریح کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ آئین ری،رائیٹ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پارلیمان نے وکلاء برادری، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے دیرینہ مطالبے پر قانون سازی کی ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ آرٹیکل 184 تین سے متعلق قانون سازی سے عدلیہ کے اختیار ،آزادی وخودمختاری میں کوئی کمی نہیں کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ اس قانون سازی سے ‘وَن۔مین۔شو’ اور ‘ امپیریل۔ کورٹ’ جیسے اعتراضات ختم کئے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے تین سینئر موسٹ ججز مشاورت سے یہ اختیار استعمال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں