256

ٹی 20ورلڈ کپ 2024،پاک بھارت میچ نیویارک میں ہو گا

اسلام آباد(عکس آ ن لائن)اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے،

برطانوی اخبار کے مطابق پاک بھارت میچ سے متعلق اتفاق آئی سی سی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان ہوا، ایزن ہاور سٹیڈیم نیویارک سے 25کلومیٹر دور لانگ آئی لینڈ میں ہے،رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے لیے سٹیڈیم میں 34ہزار شائقین موجود ہوں گے،

ذرائع کے مطابق امریکی شہر فلوریڈا اور ٹیکساس بھی ورلڈ کپ مقابلوں کے میزبان ہوں گے جبکہ ٹی 20ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی بارباڈوس کرے گا،برطانوی اخبار کے مطابق دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے،یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کے مشترکہ میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں