محمد عامر

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے دستیاب ہونگا ، محمد عامر

اسلام آباد (عکس آن لائن)عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ایک انٹرویومیں میں محمد عامر نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کاموقع دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے،بورڈ نے عزت دی اور بتایا پاکستان کیلیے اب بھی کھیل سکتے ہیں۔

محمد عامر نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، انگلینڈ اور پھر ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ اس سے قبل وہ فٹنس کیمپ بھی جوائن کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں