اسٹیٹ بینک

ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے 6 فیصدکااضافہ ریکارڈ

مکوآنہ (عکس آن لائن )ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصدکااضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.152 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.088 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، نومبرمیں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 259 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرکے مقابلہ میں 9 فیصد اورگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 11 فیصدزیادہ ہے،

اکتوبرمیں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو238 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 233 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں