ٹیکسٹائل

ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 10 ماہ کےدوران سالانہ بنیاد پر 14 فیصد کمی،حجم 13709 ملین ڈالر رہا،ادارہ شماریات

اسلام آباد(عکس آن لائن):رواں مالی سال (2022-23)کے پہلے دس ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات 13,709.287 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی برآمدات( 15,981.736 ملین ڈالر )سے 14.22 فیصد کم ہیں ۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اپریل (2022-23) کے دوران خام روئی کی برآمد میں 103.09 فیصد کی نمو دیکھی گئی جو گزشتہ مالی سال کی مالیت 6.577 ملین ڈالر سے بڑھ کر 13.357 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ، خیموں، کینوس اور ترپال کی برآمد سالانہ بنیاد پر 28.09 فیصد اضافے کے ساتھ 91.19568 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

سوتی دھاگے کی برآمد سالانہ بنیاد پر 36.71 فیصدکمی کے بعد 1,006.142 ملین ڈالر سے 636.831 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔سوتی کپڑے کی برآمد 2,005.578 ملین ڈالر سے 16 فیصد کم ہوکر 1,684.723 ملین ڈالر ہوگئی۔ کاٹن (کارڈ یا کنگھی) 38.97 فیصد بڑھ کر 1.631 ملین ڈالر سے 0.996 ملین ڈالر، سوت (سوتی دھاگے کے علاوہ) 32.79 فیصد بڑھ کر 54.016 ملین ڈالر سے 36.303 ملین، نِٹ وئیر 11.99 فیصد بڑھ کر 4,217 ملین ڈالر، 5 ملین سے 7217 ملین ڈالر ہو گئے۔ ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمد بھی 9.63 فیصد کم ہو کر 3,214.288 ملین ڈالر سے 2,904.693 ملین ڈالر رہ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں