ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن

ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے8 کروڑ 11 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 8 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں،

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 20 کروڑ28 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے فیصل آباد گارمنٹس سٹی ٹریننگ سنٹر کے لئے 28 لاکھ، ایک ہزار انڈسٹریل سٹچنگ یونٹ کے لئے 7 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں