سفارشات

ٹیلی کام کے شعبے کے حوالے سے قائم کمیٹی سفارشات اٹھائیس اپریل تک مکمل کرلے گی ، حفیظ شیخ کو بریفنگ

اسلام آباد (عکس آن لائن)ٹیلی کام کے شعبے کے حوالے سے قائم کمیٹی سفارشات اٹھائیس اپریل تک مکمل کرلے گی ۔ ٹیلی کام شعبے کے حوالے سے اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں ٹیلی کام کے شعبے کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اقتصادی امور حما د اظہر اور معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی سید ذوالفقار بخاری سمیت ٹیلی کام اور موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی شعیب صدیقی نے بتایا کہ ٹیلی کام کے شعبے کے حوالے سے سفارشات ترتیب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، سفارشات اٹھائیس اپریل تک مکمل ہوجائیں گی۔مشیر خزانہ نے ٹیلی کام شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں