میرا

ٹھوکریں کھاکر کندن بننے والاشخص دوبارہ زندگی میں کبھی مار نہیں کھاتا ‘ میرا

لاہور(عکس آن لائن) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ آج کے دور میں آپ کسی پر اندھا اعتماد نہیں کر سکتے ، ٹھوکریں کھاکر کندن بننے والاشخص دوبارہ زندگی میں کبھی مار نہیں کھاتا ۔ ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اگر کوئی آپ کے ساتھ مخلص ہے تو آپ خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں ، شوبز میں حسد اور بغض کی انتہا ہے اور ہر کوئی ایکدوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہا ہوتا ہے ۔

میرا نے کہا کہ ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں لیکن یہاں لوگ آپ کوبولنے پر مجبور کرتے ہیں ۔ ہمارے ہاں ایسا ہوتا ہے کہ اگر آپ خاموش رہیں تو آپ پر زیادہ حملے ہوتے ہیں بلکہ ذاتیات پر حملے کئے جاتے ہیں ۔ جب دیکھتی ہوں کہ کوئی شخص حد سے بڑھ رہا ہے تو پھر اسے جواب دینا اپنا حق سمجھتی ہوں اور میں نے کبھی اس سے گریز نہیں کیا ۔ میرا نے کہا کہ کچھ نئے پراجیکٹس کیلئے بات چیت چل رہی ہے اور حتمی معاہدے طے پاتے ہیں اپنے پرستاروں کواس حوالے سے آگاہ کر دوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں