صبا فیصل

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر، صبا فیصل بھی ایکسائز کے شکنجے میں آگئیں

لاہور (عکس آن لائن) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی کے دوران اداکارہ صبا فیصل بھی محکمہ ایکسائز کے شکنجے میں آگئیں، اداکارہ کے زیر استعمال گاڑی 5 سال کی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلی۔

محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے نواز شریف انٹر چینج پر صبا فیصل کی گاڑی کو چیک کیا تو اداکارہ کی گاڑی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلی تاہم صبا نے موقع پر ٹوکن ٹیکس جمع کروا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں