ٹنل میں کاشت

ٹنل میں کاشت سبزیوں کے درجہ حرارت بارے اہم ہدایات جاری

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کھیرے گھیاکدو چپن کدو حلوہ کدو گھیاتوری بینگن خربوزے اور تربوز کے لئے ٹنل کا درجہ حرارت 18سے 24ڈگری سینٹی گریڈ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ درجہ حرارت سے کم یا زیادہ درجہ حرارت سبزیوں کےلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے لہذا اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے

۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے بتایا کہ شملہ مرچ اور سبزمرچ کے لئے درجہ حرارت 21 سے 24جبکہ ٹماٹر اور کریلے کی فصل کے لئے 21 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈموزوں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دن کے وقت ٹنل کے دروازے کچھ وقت کے لئے کھول دیئے جائیں تاکہ ٹنل میں نمی اور درجہ حرارت مناسب رہے اور بیماریوں کا حملہ نہ ہو اور دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ رات کے وقت پودوں کے کام آتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں