جنرل ہسپتال لاہور

ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے جنرل ہسپتال لاہور میں ٹریفک آگاہی لیکچر کا اہتمام

لاہور(عکس آن لائن)اٹلس ہنڈا اور ایپسیف انٹرنیشنل نے ٹریفک قوانین کی پاسدرای کے حوالے جنرل ہسپتال لاہور کی حادثات وارڈ میں روڈ سیفٹی قوانین بارے آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا۔اس موقع پرایم ایس جنرل ہسپتال محمود صلاح الدین،اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع،روڈ سیفٹی ایکسپرٹ علی نواز اور خالد فاروق نے شرکت کی۔پرایم ایس جنرل ہسپتال محمود صلاح الدین اور تسلیم شجاع نے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کوٹریفک قوانین بارے ٹریفک آگاہی لیکچر دیا اور ان میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل حادثے میں زیادہ تر اموات کی وجہ سر کی چوٹ ہے اور ہیلمٹ جان لیوا چوٹ سے محفوظ کرتا ہے۔ہیلمٹ آ پ کی جان سے قیمتی نہیں ہے اسے لازمی پہنیں۔دوران ڈرائیونگ ہمیشہ ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنی اور دوسرے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں