ٹریفک قوانین

ٹریفک قوانین پر عمل کر نا ہر شہری کا فرض ہے، روڈ پرلائن کی پاسداری کو یقینی بنا یا جائے. ڈی ایس پی ٹریفک وہاڑی

ساہوکا(نمائندہ عکس آن لائن)ٹریفک قوانین پر عمل کر نا ہر شہری کا فرض ہے دربار حضرت بابا حاجی شیر کی زیارت کیلئے دور دراز سے آنے والے زائرین ڈرائیور حضرات زیادہ دھند کی وجہ سے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہو ئے روڈ پر لائن اور لائن کی پاسداری کو یقینی بناتے ہو ئے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنائیں

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک وہاڑی فلک شیر خان بھٹی نے گزشتہ روز برصغیر کے روحانی بزرگ دربارحضرت بابا حاجی شیر پر حاضری کے بعد سجادہ نشین دربار دیوان پیر غلام رسول کے ڈیرہ پر کرتے ہو ئے کہا اس موقع پر سب انسپکٹر محمد عامر جٹ،چوکی انچارج رانا محمد پرویز بھی ہمراہ تھے پیر دیوان غلام رسول کی سفارش پر انہوں نے جمعہ کے روز رش کی وجہ سے دربار حضرت حاجی شیر پر ٹریفک کنٹرول کر نے کیلئے پولیس اہلکاروں کی بھی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں