ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کا نیتن یاہو سے جنگ بند کرکے امن عمل بحال کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(عکس آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے غزہ میں جنگ جلد ختم کرنے اور امن عمل بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ کی جنگ کے حوالے سے وہ نیتن یاہو کو کیا پیغام بھیجنا چاہیں گے کے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ میں ان سے کہوں گا کہ جنگ فوری ختم کرو اور امن عمل کی طرف واپس آ اور امن کی دنیا کی طرف لوٹو۔ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیلی وزیراعظم کو جنگ کو ختم کرنا چاہیے، اسے جلد معاملہ حل کرنا چاہیے۔

امن کی دنیا میں واپس آنا چاہیے۔ ہمیں دنیا میں امن کی ضرورت ہے۔ مشرق وسطی میں امن کی ضرورت ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہ نما چک شومر کی اسرائیل پر تنقید ملکی سیاست کا محرک تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ(چک شومر)دیکھ رہے ہیں کہ اسے زیادہ ووٹ کہاں سے مل سکتے ہیں۔

میرے خیال میں وہ فلسطینیوں کو دیکھ رہے ہیں۔ وہ ان کی حمایت میں ریلیوں کو دیکھ رہے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ بڑے بڑے جلوس ہیں، اور وہ کہتے ہیں کہ میں اسرائیل کے بجائے اس سمت جانا چاہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں