ٹرمپ

ٹرمپ کا اٹارنی جنرل کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل ولیم بار کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ولیم بار کرسمس سے پہلے عہدہ چھوڑ دیں گے تاکہ چھٹیاں خاندان کے ساتھ گزاریں۔اٹارنی جنرل ولیم بار نے صدر ٹرمپ کے انتخابی دھاندلی کے دعووں سے اختلاف کیا تھا۔ولیم بار نے کہا تھا کہ انتخابات میں اتنی بڑی دھاندلی نہیں دیکھی جس کا مجموعی انتخابی نتائج پر کوئی اثر پڑ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں