واشنگٹن(عکس آن لائن)سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں، نئی پارٹی بنانے سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب میں ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کو چرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال وائٹ ہاوس کی دوڑ ہار گیا لیکن انہیں اگلی بار شکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں، نئی پارٹی بنانے سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ری پبلکن کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی’مریم اورنگزیب
- بانی پی ٹی آئی نے جس ادارے کے خلاف سازش کی آج وہیں سے بھیک مانگ رہے ہیں، شرجیل میمن
- فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عمل ہوتا تو شاید 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس
- عالمی برادری بھارتی رہنماﺅں کے اشتعال انگیزبیانات، بلاجواز دعوں کا نوٹس لے،اسحاق ڈار
- لوگوں کی خواہش ہے کہ میرے خلاف کوئی انکوائری ہوجائے ، کسی کی خواہش پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا، محسن نقوی