ٹرمپ

ٹرمپ نے نوول کرونا وائرس کا علاج مکمل کرلیا ہے ، ڈاکٹر

واشنگٹن (عکس آ ن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوول کرونا وائرس بیماری کا علاج مکمل کرلیا ہے، اس بات کا اعلان ان کے ڈاکٹر نے کیا۔وائٹ ہاس کے معالج سین کونلی نے ایک نئے اعلامیے میں کہا ہے کہ جب سے ہسپتال میں 3 دن گزارنے کے بعد وہ پیر کو صدارتی رہائش گاہ واپس آئے ہیں ” ٹرمپ کا جسمانی معائنہ اب مستحکم ہے اور ان کے مرض میں اضافے کی کوئی علامات نہیں پائی گئی۔

“کونلی نے لکھا ہے کہ مجموعی طور پر انہوں نے علاج کے لئے انتہائی اچھا ردعمل دیا ہے اور طبی معائنے کے دوران علاج کے کوئی برے اثرات کے شواہد نہیں دیکھے گئے۔یکم اکتوبر کو ٹرمپ کے نوول کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور آئندہ ہفتہ کو اس کی تشخیص کے 10 دن پورے ہو جائیں گے۔ٹیم کی جانب سے کئے جانے والے جدید علاج کی بنیاد پر کونلی نے کہا کہ میں مکمل امید کرتا ہوں کہ صدر کی عوامی مصروفیات کی جانب محفوظ واپسی ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں