اسٹیٹ بینک

ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے آمدن میں 6 ماہ کے دوران 11فیصد اضافہ

مکوآنہ (عکس آن لائن)ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 481 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 435 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

دسمبر 2023 میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 58 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 78 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نومبر اور دسمبر میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات 58 ملین ڈالر مساوی رہی۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا مجموعی حجم 3.766 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی مجموعی برآمدات کا حجم 3.870 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں