ویکسینیشن

ویکسینیشن نہ کروانے والے عملے کو امتحانات میں ڈیوٹی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

لاہور(عکس آن لائن) امتحانی عملے کیلئے کورونا ویکسنیشن کروانا لازمی قرار، ویکسینیشن نہ کروانے والے عملے کو لاہورسمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات میں ڈیوٹی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے عملہ کو کرونا 19 ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔ویکسینیشن نہ کروانے پر عملہ کو امتحانات میں ڈیوٹی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 20 جون کے بعد سے شروع ہونا ہیں۔پنجاب حکومت نے تمام بورڈز کو احکامات جاری کردیئے جس میں امتحانی عملہ کو خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کورونا ویکسنیشن کروائیں تاکہ امتحانات میں ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، سپروائزری سٹاف ،نگران عملہ اور دیگر سٹاف کی فوری ویکسنیشن کروائی جائے گی۔ تعلیمی بورڈ کی جانب سے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ویکسنیشن کروانیوالے امتحانی عملہ کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صرف انہی اساتذہ کی امتحانات میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں جو اپنی ویکسینیشن مکمل کرواچکے ہیں۔یاد رہے کہ امتحانات میں ہر سال تیس ہزار سے زائد امتحانی عملہ ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں