وہاب ریاض

وہاب ریاض کا ایتھلیٹس کیلئے بڑا اعلان

لاہور (عکس آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے ایتھلیٹس کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ نیشنل گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ ایتھلیٹس کو کیش انعام دیا جائے گا۔وہاب ریاض نے کہا کہ کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم ایتھلیٹس کو انعام دیں گے، کیش انعام تمام میڈلسٹ ایتھلیٹس کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سنگلز اور ڈبلز کے گولڈ میڈلسٹ کو 5لاکھ روپے ملیں گے جبکہ سلور میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔مشیر کھیل پنجاب نے کہا کہ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ کو دس لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کو 5 جبکہ برانز میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں