جاپانی پھل

وٹامنز سے بھرپور جاپانی پھل انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے،طبی ماہرین

اسلام آباد (عکس آن لائن) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ وٹامنز اور دیگر فوائد سے بھرپور جاپانی پھل انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے، اس میں وٹامن اے ، بی اور سی کے علاوہ پروٹین ، کیلشیم ، فاسفورس، فولاد اور پوٹاشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ جاپانی پھل بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے، وزن کم کرنے، معدے اور جگر کے مسائل کے خاتمے سمیت وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی پھل بنی نوع انسان کیلئے قدرت کا عظیم تحفہ ہے جو کمر درد، گلے کی خراش کے مسائل میں بھی مفید ہے جبکہ یہ دل کے امراض ، شوگر کے مسائل ، قوت مدافعت میں اضافے سمیت پٹھوں کے مسائل کے حل میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں