لاک ڈاؤن ختم

ووہان میں لاک ڈاؤن ختم،معمول کی زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی حکام نے دنیا کے خطرناک وائرس کے مرکزی مقام ووہان میں صورتحال بہتر ہونے پر لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے جہاں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی اطلاع ملی تھی۔

صوبہ ہوبے کے دارالحکومت کو دوسرے مقامات سے ملانے والی ریلوے اور ایئرلائن کی خدمات ڈھائی ماہ کی معطلی کے بعد بدھ کے روز دوبارہ شروع ہوئیں اور لوگوں کی معمول کی زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے ، ذرائع ابلاغ کے مطابق چین اپنی موئثر کوششوں کی بدولت وائرس پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہورہا ہے جبکہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب شہر میں روزانہ تقریبا 2 ہزار نئے مریضوں کی اطلاع دی جاتی تھی جس کی وجہ سے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات پر شدید دباوء پڑا۔

چینی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے اور ووہان میں وبا کے آغاز کے بعد 18 مارچ کو پہلی بار کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تھا۔لیکن رہائشیوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ کام پر جانے کے علاوہ باہر جانے سے باز رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں