ولادیمیر پیوٹن

ولادیمیر پیوٹن کے 2036 تک روس کے صدر رہنے کی راہ ہموار ہوگئی

ماسکو (عکس آن لائن) روس میں ہوئے ریفرنڈم کے بعد ولادیمیر پیوٹن کے 2036 تک

روس کے صدر رہنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

روسی الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق روس کے 73 فیصد شہریوں نے

ریفرنڈم میں مجوزہ آئینی اصلاحات کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

مجوزہ آئینی اصلاحات کے بعد روسی صدر کو مزید دو بار کے لیے صدر بننے کا اختیار مل گیا ہے۔

پیوٹن کی موجودہ مدت صدارت 2024 میں ختم ہورہی ہے۔

دوسری جانب ولادیمیر پیوٹن کے مخالفین نے ریفرنڈم کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں