محمدسرور

وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ بھی صرف مذمت نہیں بلکہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف دوٹوک پالیسی بنائے’محمد سرور

لاہور(عکس آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی افواج کی دہشت گردی پراقوام متحدہ کی خاموشی کو شر مناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ بھی صرف مذمت نہیں بلکہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف دوٹوک پالیسی بنائے ،جب تک مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت دنیا میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔

اپنے ایک ٹویٹ میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائر نگ کی ویڈیو شیئر کر تے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی دہشت گرد افواج کا مسجد الاقصی پرحملہ بدتر ین ظلم اور دہشت گردی ہے اسرائیل کے ایسے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم اپنی آزادی کے لیے جرات کے ساتھ جنگ لڑنیوالی فلسطینی عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہے اور دنیا بھر میں فلسطینی عوام کا مقدمہ لڑ یں گے ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود اقوام متحدہ کی خاموشی بھی شر مناک اور قابل مذمت ہے اگر اسرائیل سمجھتا ہے کہ وہ اپنی دہشت گردی کے ذریعے فلسطینی عوام کے حوصلے پست کر سکتا ہے تو ایسا کسی صورت نہیں ہوگا وقت آچکا ہے کہ نہ صرف اقوام متحدہ ان مظالم کا نوٹس لے بلکہ اسرائیل کو مجبور کیا جائے کہ وہ فلسطینی عوام پر جاری دہشت گردی کو بند کر ے اورانکو آزادی دی جائے جو ان کا بنیادی حق ہے ۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بناکر اسرائیل نے ہٹلر کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیاہے کوئی شک نہیں کہ دنیا میں امن کیلئے کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل کر نا لازم ہو چکا ہے کیونکہ جب تک فلسطینی عوام اور کشمیر یوں کو آزادی نہیں ملے گی اس وقت تک دنیا میں امن کا خواب بھی پورا نہیں ہوگاامت مسلمہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی آزادی اور ان پر اسرائیلی دہشت گردی ختم کر وانے کے لیے دو ٹوک پالیسی اختیار کر ے کیونکہ فلسطینی عوام پر دہشت گردی کا خاتمہ صرف مذمت سے نہیں ہوگا بلکہ عملی اقدامات کر نا ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں