وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن )
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ فروغ نسیم نے کابینہ اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کو منظور کرلیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ فروغ نسیم کل عدالت میں اٹارنی جنرل انور منصور کے ہمراہ پیش ہوں گے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ فروغ نسیم نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم دوبارہ کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

فروغ نسیم نے سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹی فکیشن کی معطلی کے بعد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میںاستعفیٰ پیش کیا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن کل تک کے لیے معطل کرتے ہوئے آرمی چیف، وفاقی حکومت اور وزارت دفاع کو نوٹس جاری کردیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں