وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے بھی کلینیکل ٹرائل کی چین سے آنے والی انسداد کورونا ویکسین لگوالی

لاہور(عکس آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ نے بھی کلینیکل ٹرائل کی چین سے آنے والی کرونا بچائو ویکسین لگوالی۔تفصیلات کے مطابق چین کی تیار کردہ انسداد کرونا ویکسین کے ٹرائل پاکستان سمیت مختلف ممالک میں جاری ہیں اور اب تک معروف شخصیات سمیت ہزاروں افراد رضاکارانہ طور پر آزمائشی ویکسین لگواچکے ہیں۔کرونا بچا ئوویکسین لگوانے والے رضاکاروں میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے جنہیں کلینیکل ٹرائل فیز تھیری کی ویکسین لگائی ہے۔
وائس چانسلر یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ویکسین لگائی گئی جبکہ اعجاز شاہ کے عملے کو بھی کرونا سے بچا ئوکی ویکسین لگائی گئی ہے۔پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق کہ یونیورسٹی میں 2 اکتوبر سے کرونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں اور اب تک 7 ہزار سے زائد افراد پر کرونا ویکسین کے ٹرائلز کیے جا چکے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ان کی اہلیہ بھی کرونا بچا ویکسین لگواچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں