پنجاب اسمبلی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خصوصی طیارے پر دورہ جرمنی کے حوالے سے مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہو ر(عکس آن لائن)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خصوصی طیارے پر دورہ جرمنی کے حوالے سے مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل وی وی آئی پی اور پروٹوکول کے سخت ترین ناقد رہے لیکن وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ جرمنی پر پروٹوکول نہ لینے والوں کے دعوں کی قلعی کھل گئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خصوصی طیارے کے ذریعے غیر ملکی دورے پرگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خاں کہا کرتے تھے کہ ہمارے وزیر عام پروازوں کے ذریعے غیر ملکی دورے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں