ویکسین

وفاقی حکومت کا16 مئی سے 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن ) وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد 16 مئی سے 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ 16مئی سے30 سال اور زائد عمرکے افرادکیلئے رجسٹریشن شروع ہوگی، ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے اور ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہٰذاہم ویکسین کیاہل افرادمیں اضافہ کرتے جاتے ہیں۔

حکومت کے اعلان کے مطابق40سال کے افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت بھی میسر آ گئی ہے جس کے تحت شہری کسی بھی سینٹر سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنے کی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں