عثمان ڈار

وفاقی حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کے بعد منظوری دے دی،

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ جاری کر دیا ،حکومتی ہدایات کے مطابق قرض پر مارک اپ میں بھی

زبردست کمی کر دی گئی،دوسرے مرحلے کیلئے مارک اپ 6 سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا گیا،

قرض کے زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوان اپنے کاروبار کیلئے

ایک لاکھ سے ڈھائی کروار تک کا قرض لے سکیں گے،فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا۔

عثمان ڈار نے کہاکہ جو نوجوان مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،

نوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں,حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی۔عثمان ڈار نے کہاکہ بنا گارنٹی قرض کی حد بھی

5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے،دوسرے فیز میں نوجوانوں کا ایل اور دیرینہ مطالبہ بھی پورا کر دیا۔

عثمان ڈار نے کہاکہ ملک بھر کے تمام اسلامی بینکس بھی پروگرام میں شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں