وفاقی تعلیمی بورڈ

وفاقی تعلیمی بورڈ کا میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی تعلیمی بورڈ نے کرونا کے پیش نظر میڑک برائے سال 2020کے ان روول طلبہ و طالبات کی وفاقی حکومت کی منظور کردہ اپ گریڈیشن پالیسی کے تحت نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق کل رجسٹرڈ93304امیداروں میں سے 91.26کی اوسط سے 85151امیدواروں کوپاس جبکہ 1056امیدواروں کا فیل قرار دیا گیا ہے۔جاری کردہ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں 1097نمبر لیکر اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کی خنشہ نشاء یعقوب ملک اور آرمی پبلک سکول ویسٹریج تھری کی مناہل آمین نے پہلی،1096نمبر کے ساتھ گریڑن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے فہیم عباس اور گریژن اکیٰڈمی کھاریاں کینٹ کی زرتاشہ عباسی نے دوسری،جبکہ 1095نمبر لینے والے گیارہ امیدواروں کو تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح آرٹس گروپ میں ڈی ایچ اے سینئر سکول فار گرلز لاہور کی عائشہ علی نے1043نمبر لیکر پہلی،انسٹیٹیوٹ آف اسلامی سٹیڈیز سترہ میل کے محمد حارث معاویہ نے1037نمبر لیکر دوسری جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹیڈیز ہی کے طالب علم زکریا بشارت نے 1035 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن سمیٹی ہے۔سائنس گروپ کی تیسری پوزیش پر1095نمبر لینے والے گیارہ امیدواروں میں گریڑن بوائز ہائی سکول لاہور کے قیوم حمید،آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ کے محمد عثمان فارق،ہائی ٹیک سکول اینڈ کالج ٹیکسلا کینٹ کے عبداللہ شاہد،گریڑن کیڈٹ کالج کاہوٹ کے عبید خان کیڈٹ کالج وانا سا?تھ وزیرستان کے جلال خان،آرمی پبلک سکول ہمایوں روڈ کی طالبہ افرا انجم ،ڈی ایچ اے سینئر سکول فار گرلز لاہور کینٹ کی مصابیح منہاس،آرمی پبلک سکول لاہور کینٹ کی عائشہ ہڑال،گریڑن اکیڈمی فار گرلز لاہور کینٹ کی خدیجۃالازہرہ،ہائی ٹیک سکول اینڈ کالج ٹیکسلا کینٹ کی زینب نقیب،آرمی پبلک سکول پشاور کینٹ کی حورین کشور شامل ہیں۔فیدرل بورڈ میں نتائج کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن وجیہہ اکرم تھیں۔

چیئر مین وفاقی تعلیمی بورڈ را? عتیق احمد نے اس موقع پر خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے مہمانوں کا خوش آمدید کہا اور کرونا کے پیش نظر اپ گریڈیش پالیسی کی منظور ی میں بھر پور تعاون کرنے پر وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم شفقت محمود اور پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن وجیہہ اکرم سمیت تمام صوبائی حکومتوں اور آئی بی سی سی کا خصوصی شکریہ اداکیا۔

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے ہمیشہ کی طرح موجودہ گھمبیر صورتحال میں بھی میڑک کے سالانہ نتائج کی تیاری میں دیگر بورڈ کو پیچھے چھوڑ کر اپنا اعزاز برقرار رکھا ہے۔تقریب کی مہمان خصوصی اور پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن وجیہہ اکرم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں پوزیش ہولڈر اور پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان کیلے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔کرونا کے درپیش مسئلے کے پیش نظر حکومت کو تعلیمی اداروں کو بند رکھنے اور امتحانات نہ لینے کا بڑا فیصلہ لینا پڑا۔

جس کے نتائج آج عوام کے سامنے ہیں اور کرونا کیسز بتدریج کم ہونا شروع ہو چکے ہیں۔بورڈ لیول پر زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی تیاری میں تمام صوبائی اکائیوں اور آئی بی سی سی نے اہم کردار ادا کیا ،جس پر تمام سٹیک ہولڈر مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے اس موقع پر طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آگے زندگی میں مقابلہ زیادہ ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ محنت کریں ،آگے بڑھنے کیلئے ایک ہی راستہ ہے اور وہ راستہ تعلیم ہے۔

انہوں نے اس موقع پر نتائج مٰں ایک دفعہ پھر طالبات کے میدان مارنے کے عمل کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کا پوزیشنز لینا ان کیلئے بہت اہم ہے جتنی دفعہ آج آرمی پبلک سکول کا نام پکارا گیا ان کا دل بڑا ہو کیونکہانہوں نے بھی اسی ادارے تعلیم حاصل کی ہے۔انہوں نے اس موقع پر اانسٹی اٹیوٹ آف اسلامک سٹیڈیز کے طلباء-04 کی طرف سے ایک دفعہ پھر بورڈ لیول پر دو پوزیشنز حاصل کرنے کے عمل کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ کہنا کہ مدارس کے بچے دیگر اداروں کے بچوں سے پیچھے ہوتے ہیں آج کے نتائج اس مفروضہ کی نفی کررہے ہیں۔مہمان خصوصی نے اس موقع پر پوزیش ہولڈر چلبہ و طالبات میں پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں