نیئر حسین بخاری

وطن پرست جمہور دوست پیپلز پارٹی کا کوئی مقابل ہے نہ متبادل ہے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں،وطن پرست جمہور دوست پیپلز پارٹی کا کوئی مقابل ہے نہ متبادل ہے،بلاول بھٹو زرداری نے خارجہ محاز پر ملک کو تنہائی سے نکالا ،وزیراعظم منتخب ہوکر معاشی استحکام دیں گے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملکی و عوامی خدمات کارکردگی پر عوام الناس کے اعتماد سے ایوان میں اکثریتی جماعت ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ جمہوری پارلیمانی نظام تسلسل پیپلز پارٹی۔کی قربانیوں اور جدوجہد سے قائم ہے ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم۔

کو ماؤں بزرگوں نوجوانوں کی پزیرائء عوام راج قیام کی گواہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے عوام الناس براہ راست مستفید ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام الناس اپنی مشکلات کے ازالے اور ملکی معاشی استحکام کیلئے پیپلز پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں