وزیر خارجہ

وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،وزیر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل کا اچانک دورہ کیا اورایمرجینسی کرائسز مینجمنٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر، وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،

ہمیں بحیثیت قوم، مل کر اس وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے یہ پوری قوم کیلئے کڑے امتحان کا وقت ہے، انشائ اللہ ہم جذبہ ایمانی کے ساتھ اس وبائی عفریت کو شکست دیں گے۔منگل کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےوزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ سیل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا، ڈی جی کرائسز مینجمنٹ سیل سلمان اطہر نے سیل کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی، وزیر خارجہ نے ایمرجینسی کرائسز مینجمنٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا،

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر، وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہمیں بحیثیت قوم، مل کر اس وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے یہ پوری قوم کیلئے کڑے امتحان کا وقت ہے، انشائ اللہ ہم جذبہ ایمانی کے ساتھ اس وبائی عفریت کو شکست دیں گے ، وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ سیل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیل میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران اور عملے کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں