وسیم اکرم

وسیم اکرم کا ہسپتال میں زیرعلاج سچن ٹنڈولکر کو ورلڈ کپ کی سالگرہ کا جشن منانے کا مشورہ

کراچی(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہسپتال میں 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ کی سالگرہ کا جشن منائیں۔وسیم اکرم نے سچن ٹنڈولکر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ا?پ نے محض 16 برس کی عمر میں دنیائے کرکٹ کے بہترین بولرز کو ناکوں چنے چبوائے۔انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کوویڈ 19 کو بھی ایسے ہی شکست دیں گے۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ بھارت کے ورلڈ کپ 2011 کی سالگرہ ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کے ساتھ مناتے ہیں تو بہت اچھا ہوگا، اور مجھے بھی تصویر ضرور بھیجئے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا شکار بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر ہسپتال میں داخل ہونیکا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ احتیاطی طور پر مجھے اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔2013 میں دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہنے والے 47 سالہ کرکٹر نے اپنے 24 سالہ طویل کرکٹ کیریئر میں 100 بین الاقوامی سنچریاں مکمل کر رکھی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں