شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر مملکت برائے امورکشمیر شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ۔وزیر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے،

رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شہریار آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 1379 افراد جانوں سے ہاتھ بھی دھو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں