وفاقی وزیرداخلہ

وزیر داخلہ کی سبی میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردی کی شدید مذمت

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ضلع سبی میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے پانچ ایف سی اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،

ریاست پوری طاقت سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی،ایف سی بلوچستان نے ملکی سلامتی اور حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں