وزیر خزانہ

وزیر خزانہ سے برطانیہ کے قائمقام ہائی کمشنر کی ملاقات،ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بدھ کویہاں پاکستان میں برطانیہ کے قائمقام ہائی کمشنر اینڈریو ڈیگلیش نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اورانہیں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے ہائی کمشنرکومحصولات میں اضافہ اور معاشی استحکام و نمو کے حوالے سے موجودہ حکومت کی عملی پالیسیوں اور پروگراموں سے آگاہ کیا۔ فریقین نے پاکستان سمیت دنیا کی موجودہ کلی معیشت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ ہائی کمشنر نے موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے سماجی و اقتصادی بحران کو کم میں برطانوی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔ وزیر خزانہ نے قائم مقامبرطانوی ہائی کمشنر کے تعاون کی پیشکش کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں