وزیر اعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب کی صوبہ بھر میں کھلی کچہریوں کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں کھلی کچہریوں کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو افسران کھلی کچہریوں میں احکامات جاری کرتے ہیں ان پر عملدرآمد نہ کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تمام اضلاع میں افسران کھلی کچہریاں لگا رہے ہیں جن میں احکامات پر عملدرآمد کی شرح 50 فیصد سے بھی کم ہے عوام کا کہنا ہے کہ کھلی کچہریوں میں شکایات لگانے پر مذکورہ اہلکار دشمن بن جاتے ہیں اور کام کرنے کی بجائے مختلف اعتراضات لگا کر سائلین کو ذلیل کرتے ہیں جس پر وزیر اعلی پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کھلی کچہریوں کو نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں