سٹہ

وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد نے سیاسی ماحول کو گرما دیا

اسلام آباد (نمائندہ عکس) وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد نے سیاسی ماحول کو گرما دیا ‘اپوزیشن اراکین کے درمیان رابطے جاری رکھنے کے لئے قائد حزب اختلاف کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چیمبر ہفتہ اور اتوار کو کھلا رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر چیمبر کے تمام اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو حاضری یقینی بنائیں اور چیمبر سے رابطہ رکھیں۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی اتحادیوں سے بھی شہباز شریف کے رابطے جاری ہیں جس میں حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں گزشتہ روز پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرینگے اور پارٹی اراکین کی حفاظت کےلیے گروپس کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں