نواز شریف

وزیر اعظم آپ جلد کابینہ تشکیل دیں، عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں، نواز شریف

اسلام آباد (عکس آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آپ جلد کابینہ تشکیل دیں، عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم آپ جلد کابینہ تشکیل دیں اور منشور پر عمل درآمد شروع کریں، پہاڑ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے، عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں، مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت ہوئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد ان سے پھر گزارش کروں گا۔ذرائع نے بتایا کہ غیر رسمی مشاورت میں اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں